صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اعادہ کیا ہے کہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد موجودہ آندھراپردیش کو خصوصی درجہ دینے سے ہی اس سے انصاف ممکن ہے ۔
انہوں نے پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں ان سے اور نائب صدر
راہل گاندھی سے ملاقات کرنے والے اے پی کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں کے ایک وفد سے خطاب کیا جنہوں نے اے پی کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دس کروڑ دستخطوں پر مشتمل میمورنڈم سونیاگاندھی کے حوالہ کیا ۔